06:56 , 6 فروری 2026
Watch Live

لاہور میں پتنگ اور ڈور کی ریکارڈ فروخت، چار روز میں اربوں روپے کی تجارت

پتنگ اور ڈور کی ریکارڈ فروخت

لاہور میں پتنگ بازی کے سیزن کے دوران پتنگوں اور ڈور کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے مطابق شہر میں چار دن کے دوران اربوں روپے کی تجارت ریکارڈ کی گئی ہے۔

لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ ملک فیضان احمد کا کہنا ہے کہ چوتھے روز ہی ڈور اور پتنگوں کی فروخت ایک ارب 22 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی، جو اس سیزن کی سب سے بڑی روزانہ کی فروخت ہے۔

ان کے مطابق چوتھے دن مارکیٹ میں 10 لاکھ سے زائد گڈے پتنگیں فروخت ہوئیں جبکہ 20 ہزار سے زیادہ پنے بھی خریداروں نے خریدے، جس سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئی۔

قیمتوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ ڈیڑھ تاوا گڈا 700 روپے، ایک تاوا 400 روپے اور پونا تاوا 300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ دو پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

لاہور میں تین روز میں 54 کروڑ روپے سے زائد کی پتنگ اور ڈور کی فروخت

اعداد و شمار کے مطابق پہلے روز 16 کروڑ، دوسرے روز 18 کروڑ، تیسرے روز 20 کروڑ جبکہ چوتھے روز 68 کروڑ روپے کی خرید و فروخت ہوئی، جس سے مارکیٹ میں تیزی کا واضح ثبوت ملتا ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں جن میں اندرون موچی گیٹ، اسلام پورہ، ساندہ، سمن آباد، نوناریاں اور اچھرہ شامل ہیں، وہاں دن رات پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت جاری رہی۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں کاروبار مزید بڑھے گا، جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد تفریح کے لیے پتنگ بازی میں حصہ لے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION