11:58 , 16 نومبر 2025
Watch Live

لیری ایلیسن دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

کیلیفورنیا: ٹیسلا اور ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک 365 ارب ڈالرز کے ساتھ تاحال دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، لیکن اب ان کے اس مقام کو سنجیدہ خطرہ لاحق ہے۔

بلومبرگ بلینئرز انڈیکس کے مطابق اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن 301 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

صرف 7 ماہ میں ان کی دولت میں 109 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا — یعنی روزانہ اوسطاً 50 کروڑ ڈالرز۔

ایک دن میں ان کی دولت میں 28.4 ارب ڈالرز کا ریکارڈ اضافہ بھی ہو چکا ہے۔ وہ اب مارک زکربرگ اور جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

اگر یہی رفتار برقرار رہی، تو چند ہفتوں میں لیری ایلیسن، ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION