08:04 , 27 جولائی 2025
Watch Live

لاہور میں الیکٹرک بسیں کون کون سے روٹس پر چلیں گی؟

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک وہیکل بس سروس کا افتتاح کردیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں مریم نواز شریف نے الیکٹرک بس میں سواری اور تفصیلی معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے جدید بس کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی، الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر، وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ الیکٹرک بس کیلئے نو مخصوص چارجنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہے۔ یہ بس 205 کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کر سکے گی۔

بس میں مسافروں کی سہولت کیلئے روٹ ڈسپلے بھی نظر آئے گا، الیکٹرک بس میں مردوں اور خواتین کیلئے الگ سیکشن ہوگا۔ بس میں کیمرے بھی نصب ہوں گے۔

21 کلو میٹر روٹ پر 27 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، یہ بسیں ریلوے اسٹیشن تا گرین ٹاؤن براستہ کوئینز روڈ، مزنگ، فیروز پور روڈ، کیمپس پل اور اچھرہ نہر سے بس سروس شروع ہوگی۔ اس منصوبے کے نتیجے میں 17 ہزار مسافر روزانہ سفر کر سکیں گے۔

ای وی بس سروس کا باقاعدہ آغاز فروری کے وسط میں ہوگا، اس بس کے لیے ایک اسپیشل ایپ بھی متعارف کروائی جائے گی۔ جس کے ذریعے سے مسافروں کو ٹکٹ ملے گی۔ اس کے علاوہ اس کے سفر کیلئے کارڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔ بس کی سروس کیلئے تقریبا 70 کے قریب ڈرائیور درکار ہونگے جن کو خاص قسم کی ٹریننگ دی جائے گی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION