12:38 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

لیجنڈ ریسلر ہلک ہاگن 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

فلوریڈا: عالمی شہرت یافتہ ریسلر ہلک ہاگن جمعرات کے روز ہارٹ اٹیک کے باعث 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہلک ہاگن (اصل نام ٹری جین بولیا) امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے کلیئر واٹر میں اپنے گھر میں بے ہوش پائے گئے۔ ایمرجنسی سروس کو دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع دی گئی، جس پر میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔

انہیں CPR دے کر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اسپتال میں ان کی شناخت ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ کے طور پر کی گئی۔

ہلک ہاگن نے اپنے کیریئر میں متعدد چیمپئن شپ بیلٹس جیتیں اور ریسلنگ کو عالمی سطح پر مقبول بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی موت پر ریسلنگ کمیونٹی اور مداحوں میں گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION