09:23 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

پی ٹی آئی کی 8 فروری کو جلسے کیلئےدرخواست پر فریقین سے جواب طلب

لاہور ہائی کورٹ نے لاہور کے ڈپٹی کمشنر اور دیگر سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے کے معاملے میں جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس نے لاہور کے ڈپٹی کمشنر سے 8 فروری کو تاریخی مقام پر جلسہ کرنے کی اجازت کی درخواست کی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی درخواست کا آج تک جواب نہیں دیا گیا جب کہ اس نے گزشتہ 29 جنوری کو یہ درخواست دائر کی تھی۔
پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر بتایا کہ پارٹی نے جب بھی عوامی اجتماع کی اجازت لینے کی کوشش کی تو امن و امان کی صورتحال کا بہانہ بنا کر انکار کر دیا جاتا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ان کو دھمکی دی جا رہی ہے کہ درخواست واپس لے۔
عالیہ حمزہ نے عدالت سےاستدعا کی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت دینے کی ہدایت کی جائے۔ انہوں نے عدالت سے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے لیے مداخلت کرنے کا بھی کہا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION