01:05 , 13 جولائی 2025
Watch Live

لیورپول کے فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

لیورپول فٹبال کلب کے پرتگالی اسٹار ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ اسپین کے شہر زمورا میں پیش آیا، جس میں ان کے بھائی بھی ہلاک ہو گئے۔ اٹھائیس سالہ جوتا اپنے بھائی کے ساتھ کار میں موجود تھے جب ان کی گاڑی سڑک سے اتر کر حادثے کا شکار ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق جوتا نے اپنی پارٹنر روٹ کارڈوسو سے شادی کی تھی، ان کے تین بچے ہیں۔

ڈیاگو جوتا نے 2020 میں وولورہیمپٹن سے 41 ملین پاؤنڈ کے معاہدے پر لیورپول جوائن کیا تھا۔ وہ کلب کے لیے 100 سے زائد میچز کھیل چکے تھے اور انگلش پریمیئر لیگ سمیت کئی اعزازات جیت چکے تھے۔

وہ حال ہی میں یوئیفا نیشنز لیگ جیتنے والی پرتگال ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION