07:50 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

لیاری عمارت حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی، امدادی کام جاری

کراچی: لیاری بغدادی میں منہدم ہونے والی پانچ منزلہ عمارت کے ملبے سے مزید ایک لاش نکال لی گئی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔ اب بھی 6 سے 7 افراد ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آج ملبے سے ایک خاتون کی لاش نکالی گئی، جب کہ زخمی 8 افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ امدادی کارروائیاں گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری ہیں، اور مکمل آپریشن کے لیے مزید 8 گھنٹے درکار ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کے مطابق ریسکیو ٹیمیں ہیوی مشینری اور جدید باڈی ڈٹیکشن ٹیکنالوجی کے ساتھ ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ احتیاط کے ساتھ ملبہ منتقل کیا جا رہا ہے، جب کہ متاثرہ رہائشیوں کو گورنمنٹ کوارٹرز اور کمیونٹی سینٹر میں عارضی رہائش فراہم کر دی گئی ہے۔

ڈی سی نے بتایا کہ متاثرہ عمارت کے اطراف موجود مخدوش عمارتیں خالی کرا لی گئی ہیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION