08:45 , 18 مئی 2026
Watch Live

لیاری عمارت حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل، 27 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گرنے والی چھ منزلہ رہائشی عمارت کے ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہیوی مشینری ہٹا دی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق، ملبے سے تین ماہ کی بچی کو زندہ نکالا گیا جبکہ حادثے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مقام کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے پر تحقیقات اور احتساب کا حکم دے دیا ہے اور کل اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 480 سے زائد عمارتیں خطرناک قرار دی جا چکی ہیں، مگر مکینوں کو انخلا کے لیے تحفظ درکار ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION