11:14 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

لیاری عمارت گرنے کا سانحہ: گورنر سندھ کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو 80 گز پلاٹ دینے کا اعلان

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے کے سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 80 گز کا پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے انکوائری کمیٹی بنانا خوش آئند ہے، تاہم صرف چہرے بدلنے سے نظام میں بہتری نہیں آئے گی۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو راشن فراہم کیا جائے گا اور وہ ان کے لیے ایوان میں آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت متاثرین کو 6 ماہ کا کرایہ ادا کرے اور اسی علاقے میں متبادل رہائش فراہم کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لیاری بغدادی میں پانچ منزلہ عمارت گرنے سے 6 خاندان متاثر ہوئے تھے، اور اب تک 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION