09:26 , 10 نومبر 2025
Watch Live

مرکزی ملزم طیفی بٹ پولیس مقابلے میں ہلاک

مرکزی ملزم طیفی بٹ پولیس مقابلے میں ہلاک

رحیم یار خان: امیربالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کو پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب رحیم یار خان کے قریب پولیس کی حراست میں موجود طیفی بٹ کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں طیفی بٹ مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا، جس سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ طیفی بٹ کو چند روز قبل دبئی سے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق، ملزم کے خلاف دہشت گردی، قتل اور دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION