02:53 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی، نئی تفصیلات جاری

پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد: پاکستانی شہریوں کے لیے ایک اہم تبدیلی متعارف کرائی گئی ہے۔ محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ نئے پاسپورٹ میں والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی درج کیا جائے گا۔

محکمہ کے مطابق نئے پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں تاکہ اسے عالمی معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔ ویزہ پیجز پر پاکستان کے مختلف صوبوں کی تاریخی عمارتوں کی تصاویر بھی پرنٹ کی جائیں گی۔

محکمہ پاسپورٹس کے مطابق یہ تبدیلیاں وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد کی جا رہی ہیں اور بک لیٹس کی چھپائی پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن میں جاری ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ فیچرز میں جدت کے علاوہ پاسپورٹ کے فارمیٹ یا دیگر تفصیلات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری

ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ گرین پاسپورٹ کو پہلے سے زیادہ جاذب نظر اور جدید بنایا جائے، تاہم پاسپورٹ فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

💰 پاسپورٹ فیس کی تفصیلات:

  • عام 36 صفحات والا 5 سالہ پاسپورٹ: 4,500 روپے

  • عام 36 صفحات والا 10 سالہ پاسپورٹ: 6,700 روپے

  • ارجنٹ 5 سالہ پاسپورٹ: 7,500 روپے

  • ارجنٹ 10 سالہ پاسپورٹ: 11,200 روپے

محکمہ کا کہنا ہے کہ شہری جلد ہی نیا ڈیزائن والا پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے جس میں جدید سیکیورٹی، بہتر ڈیزائن اور دونوں والدین کے نام شامل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION