04:20 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

مارکو روبیو نے خطے میں استحکام، ایران سے مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہا

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خطے میں استحکام اور ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالثی کے کردار پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ روبیو نے ایران سے مکالمے اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کو قابل تعریف قرار دیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے، بالخصوص داعش خراسان کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اگست میں اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی مذاکرات پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں تجارتی تعلقات کو فروغ دینے، معدنیات اور مائننگ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی بات ہوئی۔

ملاقات کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیان دیا کہ پاکستان امداد نہیں، امریکا کے ساتھ تجارت کا خواہاں ہے، اور تجارتی معاہدہ آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے بھی تمام مسائل، بشمول مقبوضہ کشمیر، پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION