04:17 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

مستونگ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک، میجر زید سلیم اور سپاہی نظم حسین شہید

مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی دہشت گرد تنظیم فتنۃ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں میجر زید سلیم اوّل (عمر 31 سال، ضلع خوشاب) جو فرنٹ لائن پر دستے کی قیادت کر رہے تھے، اور سپاہی نظم حسین (عمر 22 سال، ضلع جہلم) جام شہادت نوش کر گئے۔

مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION