10:54 , 14 اکتوبر 2025
Watch Live

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانجن مدوگالے کو سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جس میں راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔

دوسرا ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں:

  • پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض امپائرز ہوں گے،

  • جب کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں راشد ریاض اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ ڈیوٹی انجام دیں گے۔

ون ڈے سیریز کے تینوں میچز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوں گے۔

  • پہلے ون ڈے میں سائقَت شرف الدولہ اور آصف یعقوب امپائرز مقرر کیے گئے ہیں،

  • دوسرے ون ڈے میں ایلکس وارف اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے،

  • جبکہ تیسرے ون ڈے میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل خان آفریدی امپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔

کرکٹ شائقین اس سیریز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جو پاکستان کے ہوم سیزن کا اہم حصہ ثابت ہوگی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION