01:03 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

متھیرا نے بغیر اجازت ویڈیو بنا کر شئیر کرنے پر چاہت فتح علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور ٹی وی میزبان متھیرا کا پروگرام کے دوران بغیر اجازت ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے پر چاہت فتح علی خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اپنے وضاحتی بیان میں میزبان متھیرا نے کہا کہ بولڈ ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کوئی بھی انہیں گلے لگالے یا ان کی پشت پر ہاتھ رکھ دے۔ انہوں نے کہا کہ جب مہمانوں سے اچھے طریقے سے بات نہ کرو تو وہ ناراض ہو جاتے ہیں لیکن جب اُن کو عزت دی جائے تو وہ اخلاقی طور پر حدیں پار کرنے لگ جاتے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ ویڈیو ان کے چینل کے کیمروں سے نہیں بنائی گئی۔ بلکہ چاہت فتح علی خان نے بغیر اجازت بنوائی اور شئیر کی۔ جس سے اُن کو بہت مایوسی ہوئی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ چاہت فتح علی خان کو اس کو شئیر کرنے سے پہلے مجھ سے بات کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اندازا نہیں تھا کہ لوگ شہرت حاصل کرنے کیلئے اس حد تک بھی جا سکتے ہیں۔

متھیرا نے کہا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چاہت فتح علی خان سے بات ہوئی تھی جس پر انہوں نے ویڈیو ہٹانے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اب تک ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION