10:58 , 14 اکتوبر 2025
Watch Live

ماورا حسین نے شوہر عامر گلانی کے ساتھ 33ویں سالگرہ منائی

ماورا حسین نے شوہر عامر گلانی کے ساتھ 33ویں سالگرہ منائی

پاکستانی ڈرامہ اور فلموں کی مقبول اداکارہ ماورا حسین، جنہیں انسٹاگرام پر تقریباً 98 لاکھ افراد فالو کرتے ہیں، نے اپنی 33ویں سالگرہ شوہر اور اداکار عامر گلانی کے ساتھ منائی۔

ڈرامہ سباط کے دوران ملنے والے اس جوڑے نے سالگرہ کے موقع پر خوشگوار لمحات گزارے۔ ماورا حسین نے اسٹائلش ڈینم پینٹ اور بلیک ٹی شرٹ زیب تن کی اور شوہر کے ساتھ رومانوی انداز میں تصاویر بنوائیں۔

تقریب میں کیک کاٹنے کے ساتھ اہلِ خانہ اور دوست بھی شریک ہوئے جبکہ ماورا نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا "تھرتی فری”۔

مداحوں نے نہ صرف انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی بلکہ ان کی موجودہ ڈرامہ سیریل جما تقسیم میں شاندار اداکاری کو بھی سراہا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION