08:04 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ایم ڈی کیٹ 2025 کے ٹیسٹ کی تاریخ اور نصاب کا اعلان

اسلام آباد: میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ 2025 کا ٹیسٹ 5 اکتوبر کو ملک بھر میں بیک وقت منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے کی۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ٹیسٹ کے لیے نیا نصاب جاری کر دیا ہے۔ نصاب میں بیالوجی، کیمسٹری، فزکس، انگلش، لاجیکل ریزننگ شامل ہوں گے۔ ٹیسٹ 180 ایم سی کیوز پر مشتمل ہوگا جس کا دورانیہ 3 گھنٹے ہوگا۔ جبکہ کوئی منفی مارکنگ نہیں ہوگی۔

پندرہ فیصد سوالات آسان، 70 فیصد اعتدال پسند جبکہ 15 فیصد مشکل ہوں گے۔ میڈیکل کالجز کے لیے پاسنگ مارکس 55 فیصد جبکہ ڈینٹل کالجز کے لیے 50 فیصد ہوں گے۔ نصاب ماہرین، تعلیمی بورڈز اور جامعات کی مشاورت سے ترتیب دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION