10:26 , 27 جولائی 2025
Watch Live

یومِ عاشور پر صدر اور وزیرِاعظم کے قوم کے نام پیغامات

اسلام آباد: یوم عاشور 1447ھ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے قوم کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ یوم عاشور حق، قربانی اور عزم کا استعارہ ہے۔ امام حسینؓ کی شہادت ظلم کے خلاف ابدی جدوجہد کی علامت اور ہر دور کے انسان کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امام حسینؓ کے پیغامِ حریت، رواداری اور اتحاد کو اپناتے ہوئے ملک کو استحکام اور بھائی چارے کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔

وزیرِاعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ 10 محرم کا دن اسلام کی تاریخ کا ایک عظیم اور سبق آموز دن ہے۔ امام حسینؓ نے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ دین، عدل اور سچائی کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ کی سیرت ہمیں بتاتی ہے کہ حق کا راستہ مشکل ضرور ہے، مگر اسی میں کامیابی ہے۔ وزیرِاعظم نے زور دیا کہ ہمیں قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صبر، دیانت اور قربانی کے اصول اپنانے ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION