07:14 , 27 جولائی 2025
Watch Live

انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کے تحفظ کیلئے میٹا کے نئے فیچرز

میٹا نے انسٹاگرام پر کم عمر صارفین (13 سے 17 سال) کے تحفظ کے لیے نئے سیکیورٹی فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔

کمپنی کے مطابق، اب نوجوان صارفین ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) میں نئے بلاک اور رپورٹ آپشنز استعمال کر سکیں گے، جن کی مدد سے مشتبہ یا ناپسندیدہ اکاؤنٹس کو بیک وقت بلاک اور رپورٹ کرنا آسان ہو جائے گا۔

مزید برآں، اب صارفین یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ میسج بھیجنے والا انسٹاگرام پر کب شامل ہوا، تاکہ ممکنہ فراڈ یا مشکوک افراد کی شناخت آسان ہو۔

میٹا کا کہنا ہے کہ نئے فیچرز سے کم عمر صارفین کو موصول ہونے والے میسجز کے تناظر کو سمجھنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ سیفٹی اور لوکیشن الرٹس جیسے فیچرز انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ فیس بک پر بھی دستیاب ہوں گے۔

یہ تمام اقدامات انسٹاگرام پر "ٹین اکاؤنٹس” کو محفوظ بنانے کی پالیسی کے تحت کیے گئے ہیں، تاکہ کم عمر صارفین کو آن لائن خطرات سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION