01:22 , 7 نومبر 2025
Watch Live

میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

ی صدر کلاڈیا شین بام کو ہراساں

میکسیکو سٹی: میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کو عوامی ملاقات کے دوران ہراساں کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت میکسیکو سٹی میں اس وقت پیش آیا جب صدر شین بام عوام سے ملاقات کر رہی تھیں۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص صدر کے قریب آیا اور انہیں بوسہ دینے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی اہلکار نے فوراً مداخلت کرتے ہوئے اسے صدر سے الگ کر دیا اور گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں تھا اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

بعدازاں صدر کلاڈیا شین بام نے پریس کانفرنس میں واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا:
"یہ وہ چیز ہے جس کا میں نے بطور خاتون تجربہ کیا ہے، لیکن یہ صرف میرے ساتھ نہیں — ہمارے ملک کی تمام خواتین اس کا سامنا کرتی ہیں۔ اگر میں شکایت درج نہیں کراؤں گی تو باقی خواتین کہاں جائیں گی؟ اگر وہ صدر کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں، تو عام خواتین کا کیا حال ہوگا؟”

صدر کے اس بیان کو ملک بھر میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے مضبوط مؤقف کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION