03:07 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

وزارتِ خزانہ کی ماہانہ رپورٹ جاری: مہنگائی میں نمایاں کمی

وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی، جس میں رواں مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی معاشی کارکردگی کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترقی کی شرح: 2.68 فیصد رہی جبکہ مہنگائی: 23.4 فیصد سے کم ہوکر 4.5 فیصد پر آ گئی۔ 14 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ میں 2.1 ارب ڈالر کا سالانہ سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔ مالی خسارہ: کم ہوکر جی ڈی پی کا 3.1 فیصد رہ گیا۔ بڑی صنعتوں کی پیداوار: مئی میں سالانہ بنیاد پر 2.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

دیگر معاشی اعشاریے

ترسیلات زر: 30 ارب سے بڑھ کر 38 ارب ڈالر تجاوز کر گئیں۔ برآمدات میں 4.2 فیصد جبکہ درآمدات میں 11.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

ایف بی آر محصولات اور نان ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہوا۔ زرمبادلہ ذخائر: 19.9 ارب ڈالر تک رہے۔ روپے کی قدر: ڈالر کے مقابلے میں 5 روپے کم ہوئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION