12:59 , 28 جولائی 2025
Watch Live

مچل اسٹارک نے 78 سال پرانا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

کنگسٹن: مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ کی بدولت آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹیسٹ میں 176 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-3 سے جیت لی۔

تیسرے روز میزبان ٹیم کو فتح کے لیے 204 رنز درکار تھے، مگر اسٹارک نے صرف 15 گیندوں میں 5 وکٹیں لے کر 78 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اس سے قبل آسٹریلوی بولر ایرنی توشاک نے 1947 میں 19 گیندوں میں 5 وکٹیں لی تھیں۔

اسٹارک نے صرف 9 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 400 وکٹیں بھی مکمل کیں، یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ آسٹریلیا کے چوتھے بولر بن گئے۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 27 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جو ٹیسٹ کرکٹ کا دوسرا کم ترین اسکور ہے۔ اس اننگز میں 7 بلے باز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جو ٹیسٹ تاریخ میں پہلی بار ہوا۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک کے علاوہ اسکاٹ بولینڈ نے ہیٹ ٹرک کی جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION