02:27 , 23 اپریل 2026
Watch Live

مودی جی، 5 طیاروں کا سچ کیا ہے؟ راہول گاندھی نے وضاحت مانگ لی

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے بعد بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پانچ بھارتی طیارے مار گرائے گئے تھے۔ اگر میں مداخلت نہ کرتا تو پاک بھارت ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔

اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے مودی سے سوال کیا کہ مودی جی، 5 طیاروں کا سچ کیا ہے؟ قوم سچ جاننا چاہتی ہے۔

کانگریس کی ترجمان نے بھی بھارتی حکام کے متضاد بیانات شیئر کیے، جن میں وہ خود جہاز گرنے کا اقرار کرتے نظر آتے ہیں۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان کا ایک پرانا بیان بھی سامنے لایا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ طیارے کیسے گرے، نہ کہ صرف یہ کہ گرے یا نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ان سب بیانات کے باوجود نریندر مودی خاموش ہیں، جو خود ایک سوالیہ نشان ہے۔

یاد رہے کہ اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر عائد کیا، جسے پاکستان نے مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔

بھارت نے 7 مئی کو پاکستان پر یکطرفہ حملہ کیا جس کے جواب میں پاکستان نے رافیل سمیت 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے۔

اب صدر ٹرمپ کے بیان نے ان دعووں کی بین الاقوامی سطح پر توثیق کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION