07:14 , 27 جولائی 2025
Watch Live

محمد بن سلمان کا امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ مملکت اگلے چار سالوں میں امریکہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے متوقع اقتصادی اصلاحات "غیر معمولی اقتصادی خوشحالی” کا باعث بن سکتی ہیں، جس سے سعودی سرمایہ کاری کیلئے ایک سازگار ماحول پیدا ہوگا۔ رپورٹ میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ 600 ارب ڈالر سرکاری یا نجی ذرائع سے آئیں گے یا یہ رقم کس طرح تقسیم کی جائے گی۔

ولی عہد نے مزید کہا کہ یہ سرمایہ کاری اضافی مواقع ملنے کی صورت میں بڑھ بھی سکتی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عندیہ ملتا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کیے تھے۔ سابق امریکی صدر کے داماد، جارڈ کشنر نے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد سعودی عرب کے ساتھ ایک کمپنی میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی۔

اپنے حالیہ خطاب میں، ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب کو اپنی پہلی غیر ملکی دورے کی منزل بنانے پر غور کریں گے، اگر سعودی عرب 500 ارب ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات خریدنے پر رضامند ہو جائے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION