ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
محسن نقوی ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے

وزیر داخلہ محسن نقوی نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پیر کو واشنگٹن پہنچ گئے۔
محسن نقوی پاکستان کے واحد سرکاری اہلکار ہوں گے جو ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سخت سردی کی وجہ سے آوٹ ڈوور کی بجائے آج یو ایس کیپیٹل کے اندر ہونے والی ہے – 40 سالوں میں پہلی بار جب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری کیپٹل ہل کی عمارت کے اندر روٹنڈ ا ہال میںہو رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی حلف برداری کی تقریب کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔
ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ، ایمازون کے بانی چیف بیروس، مارک زکربرگ اور ایپل کے سی ای او ٹم کک بھی شریک ہیں۔












