10:01 , 15 مارچ 2026
Watch Live

محسن نقوی کا دہشتگردی کے خلاف عالمی اقدامات پر زور، بحرینی وزیر داخلہ کا اظہارِ یکجہتی

بحرینی وزیر داخلہ کا اظہارِ یکجہتی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر مربوط اور مؤثر حکمت عملی اپنانے کا وقت آ چکا ہے، اور اس سلسلے میں عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور بحرین کے وزیر داخلہ راشد بن عبداللہ الخلفیہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں بحرینی وزیر نے اسلام آباد کی ایک مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے کہا کہ عبادت گاہ کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔

بلوچستان میں دہشتگردی قومی سلامتی پر کھلی جارحیت ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

انہوں نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحرین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ بن چکی ہے جس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اقوام عالم کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION