05:05 , 6 فروری 2026
Watch Live

مولانا فضل الرحمان کا یومِ یکجہتی کشمیر پر اظہارِ خیال

مولانا فضل الرحمان

جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے کشمیری عوام کے خون اور ناموس کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کیا ہے اور 5 فروری ظلم کے خلاف جدوجہد، حق کی حمایت اور آزادی کی تحریک کا دن ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سات دہائیاں گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ نے 1948 اور 1949 کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے، اور عالمی برادری کو بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کا نوٹس لینا چاہیے۔

یومِ یکجہتی کشمیر: پاک افواج کا کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے حکمران کشمیریوں کی قربانیوں کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں، اور انصاف کے نام پر قائم اقوام متحدہ کب کشمیری عوام کے حق میں حرکت کرے گی؟

انہوں نے زور دیا کہ کشمیر کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور بھارت کے مظالم تاریخ کا سیاہ ترین باب ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے عالمی طاقتوں پر سوال اٹھایا کہ وہ بھارتی ظلم پر کب اپنی آواز بلند کریں گی اور کشمیری عوام کو انصاف دلائیں گی۔

جے یو آئی آج پورے ملک میں یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائے گی تاکہ کشمیری عوام کی جدوجہد اور حق خودارادیت کی حمایت کی جائے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION