05:40 , 16 نومبر 2025
Watch Live

شاہدرہ میں موٹرسائیکل سوار کھلے مین ہول میں گر گیا

لاہور کے شاہدرہ ٹاؤن میں کھلے مین ہول میں موٹرسائیکل سوار کے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

واقعہ رسول پارک میں پیش آیا جہاں سیوریج کی کھدائی کے بعد بارش کا پانی جمع ہو گیا تھا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری موٹرسائیکل پر آتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر جاتا ہے۔

محلے داروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری کو اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکالا اور ڈوبنے سے بچا لیا۔

دیگر متاثرہ علاقے

شاہدرہ کے مسلم پارک، حسنین کالونی، راجپوت پارک، چاند خان شہید چوک، سراج پارک، پراچہ کالونی، جھلاراں روڈ، حق باہو روڈ، رحیم بخش روڈ اور بخاری پارک میں بھی بارش کا پانی تاحال کھڑا ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION