05:08 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

محمد آصف بھارتی حریف کو شکست دیکر ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن بن گئے

بحرین: پاکستان کے اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کے برجش دامانی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دے کر ایک اور عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل میں آصف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-3 کے خسارے سے کم بیک کیا اور فیصلہ کن فریم جیت کر فتح سمیٹی۔ مقابلے کا اسکور 98-37، 75-55، 00-80، 49-52، 41-64، 91-29 اور 78-9 رہا۔

یہ محمد آصف کے کیریئر کا چھٹا عالمی ٹائٹل ہے۔ وہ اس سے قبل دو ٹیم اور تین انفرادی ورلڈ چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION