
ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 202 رنز کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

ملتان ٹیسٹ اہم مرحلے میں داخل ہوگیا، قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا کر 202 رنز کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
دوسری اننگز میں بھی بابر اعظم بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور صرف پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد ہریرہ 29 جبکہ کپتان شان مسعود 52 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
اس سے قبل نعمان علی اور ساجد خان نے ویسٹ انڈیز کو 137 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا ، جس سے شاہینوں کو پہلے ٹیسٹ میں 202 رنز کی اہم برتری حاصل ہوئی۔ نعمان علی نے پانچ جبکہ ساجد خان نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 230 رنز بنائے تھے۔ سعود شکیل 84 جبکہ محمد رضوان 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دونوں نے ٹیم کو مستحکم کرنے کے لیے 141 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
تاہم، باقی بیٹنگ آرڈر ڈیلیور کرنے میں ناکام رہے، سلمان آغا نے صرف 2 رنز بنائے، اور نعمان علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ لوئر آرڈر کی شراکت میں ساجد خان نے 18 اور خرم شہزاد نے 7 رنز بنائے۔ شان مسعود11، محمد ہریرہ6، کامران غلام 5 اور بابراعظم 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور جومل واریکن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، کیون سنکلیئر نے 2 اور گڈاکیش موتی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔
پاکستان الیون:
شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر/بلے باز)، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر/بلے باز)، ساجد خان، اور سلمان علی آغا۔
ویسٹ انڈیز الیون:
کریگ براتھویٹ (کپتان)، ایلک اتھانازے، عامر جنگو، گڈاکیش موتی، جیڈن سیلز، جومل واریکن، جسٹن گریوز، کیویم ہوج، کیسی کارٹی، کیون سنکلیئر، میکائل لوئس اور ٹیون املاچ
اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر مبینہ طور پر اپنی گاڑی کے اندر خود کو گولی مار…1 گھنٹہ پہلےوفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…2 دن پہلےکراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…2 دن پہلےطلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…2 دن پہلے
مغربی کنارے بل کی اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظوری کی مذمت
پاکستان، سعودی عرب، ترکی، او آئی سی اور عرب لیگ سمیت 17 ممالک اور تنظیموں نے مغربی کنارے پر قبضے…1 گھنٹہ پہلےاسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر مبینہ طور پر اپنی گاڑی کے اندر خود کو گولی مار…1 گھنٹہ پہلےپاکستان کی اقتصادی ترقی میں حائل مشکلات
چوہدری محمد سرور دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک کی اقتصادی ترقی، تجارت اور صنعت میں روز افزوں اضافے کی وجہ ان…14 گھنٹے پہلےمریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ صوبائی حکومت نے ہنرمند…23 گھنٹے پہلے
ایشین یوتھ گیمز: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
پاکستان نے بحرین میں جاری تیسرے ایشین یوتھ گیمز مینز…21 منٹس agoمغربی کنارے بل کی اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظوری کی مذمت
پاکستان، سعودی عرب، ترکی، او آئی سی اور عرب لیگ…1 گھنٹہ agoاسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر مبینہ…1 گھنٹہ agoبھارت میں مسلم بستیوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانے کا سلسلہ جاری
مودی کے بھارت میں ریاستی سطح پر انتہاپسند پالیسیوں کا…3 گھنٹے ago