02:39 , 16 نومبر 2025
Watch Live

مصطفیٰ عامر قتل کیس: چالان منظور، ملزم کا اعترافِ جرم

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کا چالان منظور کرتے ہوئے کیس ٹرائل کورٹ منتقل کر دیا۔

پولیس چالان کے مطابق ملزم ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو تشدد کے بعد زخمی کیا، گاڑی میں بند کر کے آگ لگائی اور قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جبکہ دونوں مرکزی ملزمان ارمغان اور شیراز گرفتار ہیں۔

پولیس کے مطابق مصطفیٰ عامر کو 6 جنوری کو اغوا کیا گیا تھا، اور 8 فروری کو ڈیفنس خیابانِ مومن میں چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کی گئی جس میں ڈی ایس پی سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مقتول کو گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر حب لے جا کر زندہ جلایا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION