05:11 , 28 جولائی 2025
Watch Live

مشہور ٹک ٹاکر "سائیکو ارباب” کی پراسرار موت

مشہور ٹک ٹاکر سائیکو ارباب کی لاش پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔ جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ان کے گھر سے اہم شواہد بھی جمع کیے ہیں۔ موت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

ان کی بھائی، محمد یاسین نے مچنی گیٹ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی کہ ان کی بہن، جن کا اصلی نام سیمہ گل تھا، گھر پر تھیں جب اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔

یاسین کے مطابق، انہیں شک ہے کہ ان کی بہن کسی زہریلے مادے کا استعمال کر کے ہلاک ہوئی ہوں گی، لیکن انہوں نے قدرتی وجوہات کا امکان بھی ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاندان کے کسی فرد کے ساتھ دشمنی نہیں تھی۔

حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہو گی۔

سیمہ گل ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز کے لیے مشہور تھیں، جن میں سے بہت ساری ویڈیوز سوشل میڈیا پر ابھی تک وائرل ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION