03:43 , 1 نومبر 2025
Watch Live

نادرا کا نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز، شہری گھر بیٹھے میرج سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے

نادرا کا نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز

اسلام آباد : نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کے لیے نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا ہے۔ اس نظام کے تحت شہری اب گھر بیٹھے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا سکیں گے۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، نکاح کے اندراج کے بعد شہری اپنا میریج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی براہِ راست ایپ کے آئی ڈی والٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت ملک کے تین اضلاع میں فراہم کی گئی ہے، جن میں شامل ہیں:

  • چکوال (71 یونین کونسلز)

  • جہلم (44 یونین کونسلز)

  • ننکانہ صاحب (65 یونین کونسلز)

نادرا کے مطابق یہ سہولت مرحلہ وار پورے پاکستان میں توسیع دی جائے گی تاکہ شہریوں کو دستاویزی خدمات گھر بیٹھے ہی میسر آ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لیے نادرا کا نیا اقدام

اس سے قبل نادرا نے پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کا نظام بھی متعارف کرایا تھا، جس کے ذریعے شہری بغیر کسی دفتر کے چکر لگائے، ڈیجیٹل فارم کے ذریعے رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔

نادرا کے مطابق یہ اقدامات ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی جانب ایک اور اہم سنگ میل ہیں، جن کا مقصد عوام کو ای گورننس اور آسان خدمات فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION