07:17 , 27 جولائی 2025
Watch Live

یوٹیلٹی سٹورز کو تالے لگنے سے ملک بھر میں احتجاج شروع

ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز کو تالے لگنے سے 3ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازم برطرف ہوگئے۔ جس کے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اسلام آباد میں یوٹیلٹی سٹور ملازموں نے ہیڈ آفس کے سامنے احتجاج کیا اور حکومتی فیصلے کو معاشی قتل قرار دیا۔ ملازمین نے دھرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔ لاہور میں بھی یوٹیلٹی سٹور ملازم سڑکوں پر نکل آئے۔ حکومت سے فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ملتان اور پشاور میں یوٹیلٹی سٹور ملازموں نے پریس کلبز کے باہر احتجاج کیا۔

کراچی میں یومیہ اجرت پر بھرتی انتیس سو سے زائد ملازم نوکری سے نکالے گئے۔ ملازموں نے شدید احتجاج کیا اور سوال اٹھایا کہ ہم اپنے بچوں کی کفالت کیسے کریں؟

ایبٹ آباد میں بے روزگار ہونے پر ملازم دلبرداشتہ ہوگیا۔ گیارہ سال ملازمت کے بعد برطرفی پر جنید نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔ یوٹیلٹی سٹور ملازموں نے حکومت سے بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION