02:23 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

سینیٹ انتخابات پر مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی ناراض رہنماؤں کا دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ

پشاور: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ناراض امیدواروں کو منانے میں ناکام ہو گئے۔ ناراض رہنماؤں نے کاغذاتِ نامزدگی واپس نہ لینے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی امیدواروں عرفان سلیم، عائشہ بانو، ارشاد حسین اور وقاص اورکزئی سے ملاقات کی، تاہم مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکے۔ ناراض امیدواروں کا مؤقف تھا کہ ہم ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔

ابتدائی ملاقات بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کی موجودگی میں ہوئی، جب کہ ایک اور ملاقات رات 9 بجے طے ہے۔

دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ کرانے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 5/6 فارمولے پر اتفاق ہوا ہے، جس کے تحت تحریک انصاف کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں دی جائیں گی۔ دیگر امیدوار دستبردار ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION