10:57 , 14 اکتوبر 2025
Watch Live

عمرہ کے بہانے خواتین کو سعودی عرب میں جبری بھیک منگوانے والا نیٹ ورک بے نقاب

عمرہ کے بہانے خواتین کو سعودی عرب میں جبری بھیک منگوانے والا نیٹ ورک بے نقاب

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے جو خواتین کو عمرہ کے بہانے سعودی عرب لے جا کر جبری بھیک منگوانے پر مجبور کرتا تھا۔

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے مرکزی ملزم محمد شریف کو گرفتار کر لیا۔ محمد شریف سعودی عرب سے فیصل آباد پہنچنے پر ایئرپورٹ سے گرفتار ہوا۔ اس کے خلاف انٹرپول کے ذریعے بلیو نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق، اس نیٹ ورک کے دیگر دو اہم ملزمان ظہور احمد اور محمد غفور کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ترجمان کے مطابق، یہ گینگ معصوم شہریوں، خاص طور پر خواتین، کو "مفت عمرہ” اور روزگار کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے سعودی عرب لے جاتا تھا۔ وہاں پہنچنے کے بعد متاثرہ خواتین کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت بھیک مانگنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔

ایف آئی اے نے مزید انکشاف کیا ہے کہ اس گھناؤنے کاروبار میں کئی افراد ملوث ہیں، اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ نیٹ ورک کے دیگر ارکان کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION