02:22 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

نیا 1000 روپے کا نوٹ؟ وائرل ویڈیو کا سچ سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر 1000 روپے کے نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ایسا کوئی نیا نوٹ جاری نہیں کیا گیا۔

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے جدید ڈیزائن اور سیکیورٹی فیچرز سے لیس نیا 1000 روپے کا نوٹ جاری کیا ہے، جسے اے ایف پی کی تحقیق کے بعد جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا گیا۔

اسٹیٹ بینک نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کرنسی سے متعلق درست معلومات کے لیے صرف بینک کی آفیشل ویب سائٹ یا سوشل میڈیا چینلز سے رجوع کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION