12:39 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

نئی سعودی ایئرلائن نے پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کر دیا

سعودی عرب کی نئی ایئر لائن، فلائی اے ڈیل نے پاکستان کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، پہلی فلائی اے ڈیل پرواز F3 166 سعودی عرب سے صبح 8 بجکر 4 منٹ پر کراچی پہنچی۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر طیارے کو واٹر سلامی دی گئی۔
واضح رہے کہ نومبر 2024 میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائی اے ڈیل کو پاکستان میں فضائی خدمات چلانے کی اجازت دی تھی۔
فلائی اے ڈیل ایئر لائن ریاض سے کراچی کے لیے پروازیں چلائے گی، کراچی، ریاض اور جدہ کے درمیان اضافی پروازیں چلائی جائیں گی۔
ایئرلائن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نئی ایئرلائن مسافروں کو براہ راست سفر کے اختیارات فراہم کرے گی، جس سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مسافروں کی سہولت میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION