05:09 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پنجاب میں مون سون کا نیا اسپیل، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

لاہور: پنجاب پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کیلئے 20 سے 25 جولائی تک کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے 20 سے 25 جولائی تک راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، جہلم، سرگودھا، میانوالی میں تیز بارش، آندھی اور گرد آلود ہوائیں متوقع ہیں۔ جبکہ 18 سے 23 جولائی تک ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے اور ریسکیو اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔

25 جون سے اب تک بارشوں سے مختلف حادثات میں 109 افراد جاں بحق اور 438 زخمی ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ 24 اموات لاہور میں، فیصل آباد میں 15، شیخوپورہ 11، راولپنڈی 10، اوکاڑہ 8، بہاولنگر 7 اموات ہوئیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION