06:58 , 27 جولائی 2025
Watch Live

سکواڈ میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں، صائم ایوب کی کمی محسوس ہوگی: رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ فی الحال سکواڈ میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔ صائم ایوب کی کمی محسوس ہوگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا سکواڈ سب کے سامنے ہے۔ کنڈیشنز کے مطابق پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں اوس کا عمل دخل ہو سکتا ہے اس لئے 2 سپنر کھلانے کا نہیں سوچا۔

کپتان نے مزید کہا کہ صائم ایوب نے جو پرفارمنس دی ہے اس کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ ہماری نظری بڑے ناموں پر نہیں پراسیس پر ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے اوسط کی بنیاد پر فہیم اشرف کو لیا۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم نے ہمیں تنقید کی ہے تو وہ ہمیں سکھاتے بھی ہیں۔

محمد رضوان نے مزید کہا کہ فخر زمان کو ایسی بیماری تھی جو اس سمیت کسی کو معلوم نہیں تھا۔ فخر زمان گیم چینجر ہے اسے بھول نہیں سکتے۔ ٹرائی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION