03:30 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، سابق بھارتی وزیر داخلہ چدمبرم

بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔

ایک انٹرویو میں چدمبرم نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر الزام لگانا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت کے پاس کیا ثبوت ہے کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے؟ کیا ان کی شہریت کی تصدیق ہوئی ہے؟

چدمبرم کا کہنا تھا کہ حملہ آور بھارتی بھی ہو سکتے ہیں اور ممکن ہے کہ انہوں نے بھارت میں ہی تربیت حاصل کی ہو۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی اب تک کی تحقیقات عوام کے سامنے لائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت پہلگام حملے کی شفاف تحقیقات سے گریزاں ہے اور جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کو بھی چھپایا جا رہا ہے، حالانکہ جنگ میں دونوں جانب نقصان ہوتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ ثالثی کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے چدمبرم نے کہا کہ اگر اُن کا کردار ہے تو بھارت کو اسے تسلیم کرنا چاہیے، جبکہ برکس، سارک یا کسی ہمسایہ ملک نے پاکستان پر جارحیت کا الزام نہیں لگایا۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شفاف تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی، لیکن بھارت تاحال صرف الزامات تک محدود ہے اور کوئی باضابطہ تحقیق مکمل نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION