ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
شاہد آفریدی اور اجے دیوگن کی ملاقات کی پرانی تصویر وائرل

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی اور بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں ملاقات کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس پر بھارتی انتہا پسندوں نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔
تصویر میں اجے دیوگن کو شاہد آفریدی سے گرمجوشی سے ملتے اور خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر بعض بھارتی صارفین اسے حالیہ قرار دے کر تنقید کر رہے ہیں، تاہم حقیقت میں یہ تصویر 2024 میں برمنگھم میں ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کے دوران لی گئی تھی۔
یہ تصویر ایسے وقت میں وائرل ہوئی ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان برمنگھم میں شیڈول میچ کشیدگی کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تصویر کو غلط سیاق و سباق میں پیش کر کے عوامی جذبات بھڑکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











