09:04 , 27 جولائی 2025
Watch Live

مخالفین آئینی طریقے سے ہماری حکومت نہیں گرا سکتے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مخالفین نے جتنا زور لگانا ہے لگا لیں ، آئینی طریقے سے ہماری حکومت نہیں گراسکتے۔

پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ تحریک انصاف کی آج پارٹی میٹنگ ہوئی ہم سب متحد ہیں۔ مخالفین سمجھتے ہیں کہ وہ ہم میں دراڑ پیدا کر لیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔ سب کو چیلنج کرتا ہوں آپ نے ہماری حکومت گرادی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں 9 مئی سے پہلے گرفتار ہوا تھا ، مجھ پر بانی کیخلاف بیان دینے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔ حقیقی آزادی کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں میں تقسیم کر دی گئیں۔ پیکا ایکٹ سمیت جو کچھ ہو رہا ہے یہ قوم کو غلام بنانے کی کوشش ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے قوم کو ایک نظریہ ، ایک سوچ دی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION