12:19 , 28 جولائی 2025
Watch Live

بھارتی جنرل کے بیان پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے طیارے گرنے کے اعتراف پر بھارت میں سیاسی ہلچل مچ گئی۔

جنرل چوہان نے سنگاپور میں ایک انٹرویو کے دوران آپریشن سندور میں نقصانات کو "جنگ کا معمول” قرار دیا، جس پر اپوزیشن برہم ہو گئی۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور دیگر رہنماؤں نے حکومت پر حقائق چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے فوری طور پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

رہنما منوج کمار نے کہا کہ مودی حکومت نے قومی سلامتی کے نام پر عوام کو گمراہ کیا، اور دو ہفتوں میں 12 مرتبہ موقف بدلا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کارروائی میں جہازوں کے نقصان کا اعتراف ایک سنگین معاملہ ہے جسے سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔

کانگریس کے پون کھیرا نے سوال اٹھایا کہ اگر 1962 کی جنگ کے دوران پارلیمنٹ سیشن ہوسکتا ہے، تو اب کیوں نہیں؟ انہوں نے سیزفائر کی امریکی شرائط بھی منظرِ عام پر لانے کا مطالبہ کیا۔

یونین وزیر گجیندر سنگھ نے بھی مودی سرکار سے سچائی چھپانے پر سوال اٹھا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION