ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن نے حکومتی رکن کو تھپڑ رسید کردیا

لاہور: پنجاب اسمبلی میں نیا پھڈا، اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض پر حملہ کرکے تھپڑ رسید کردیا۔ دونوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد تھپڑ کا واقعہ رونما ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور قائمقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کی گفتگو کے دوران اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر اپنی سیٹ سے اٹھ کر حکومتی رکن کی جانب بڑھے، اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض پر حملہ کرتے ہوئے منہ پر تھپڑ مارا۔
وزیر قانون صہیب بھرتھ ، عاشق کرمانی ، معین قریشی بیچ بچائو کروانے کی کوشش کرتے رہے۔ قائمقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے معاملہ کو حل کروانے کےلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس پانچ منٹ کےلیے ملتوی کردیا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












