10:07 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

آسکر ایوارڈ کی نامزدگیاں، فلم امیلیا پیرز سب پر بازی لے گئی

لاس اینجلس کی آگ کی وجہ سے تاخیر کے بعد،ہالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
نیٹ فلکس کی ہسپانوی زبان کی فلم امیلیا پیرز 13 نامزدگیوں کے ساتھ سب پر بازی لے گئی۔فلم کی کہانی ایک میکسیکن منشیات فروش کے گرد گھومتی ہے جو جنس کی تبدیلی کے بعد ایک خاتون کے طور پر اپنی نئی زندگی کی شروعات کرتی ہے۔
امیلیا پیر کے بعد جن فلموں نے زیادہ نامزدگیاں حاصل کیں اُن میں بروٹلسٹ اور وکڈ کا دوسرا اور تیسرا نمبر ہے۔ دونوں فلموں نے مختلف کیٹیگریز میں 10 ، 10 نامزدگیاں حاصل کیں ہیں۔
2025 اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب 2 مارچ 2025 کوڈولبی تھیٹر میں منعقد کی جائے گی۔کونن اوبرائن 97 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی کریں گے، جو پہلی بار یہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایونٹ اے بی سی پر براہ راست نشر کیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION