05:38 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ٹرمپ کے دور صدارت میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے، محسن نقوی

واشنگٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔
وزیر داخلہ نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران واشنگٹن کے لنکن لبرٹی ہال میں منعقدہ ایک خصوصی عشائیے میں شرکت کی، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
تقریب کے دوران محسن نقوی نے امریکی سینیٹر ٹومی ٹبرویل، کانگریس کے رکن کین کالورٹ، سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس، اور گورنر آف میسیسیپی فل برائنٹ سے ملاقات کی۔ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے امریکی سینیٹرز اور کانگریس کے ارکان کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور امریکی عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ آج امریکہ کیلئے ایک تاریخی دن ہے، کیونکہ امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں
محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ صدر ٹرمپ کے دور میں پاک-امریکہ تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا اور امریکی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION