07:29 , 15 نومبر 2025
Watch Live

ملتان ٹیسٹ : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف4وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لئے

ملتان:پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ کاپہلا روز ختم۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف4وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لئے۔
تفصیلات کے مطابق خراب موسم کے باعث پہلے روز 41.3 اوورز کا کھیل ممکن ہوا۔ شان مسعود11،محمد ہریرہ6،کامران غلام5 اور بابراعظم 8رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل 56اور محمد رضوان51رنز پر ناٹ آؤ ٹ ہیں۔ مہمان ٹیم کی جانب سے جیڈن سیلز نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل شان مسعود نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس شدید دھند کی وجہ سے تاخیر کے باعث بنا۔
پاکستان الیون
شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر/بلے باز)، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر/بلے باز)، ساجد خان، اور سلمان علی آغا۔
ویسٹ انڈیز الیون
کریگ براتھویٹ (کپتان)، ایلک اتھانازے، عامر جنگو، گڈاکیش موتی، جیڈن سیلز، جومل واریکن، جسٹن گریوز، کیویم ہوج، کیسی کارٹی، کیون سنکلیئر، میکائل لوئس اور ٹیون املاچ

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION