04:04 , 21 اکتوبر 2025
Watch Live

پاکستان نے ایشین یوتھ گیمز والی بال کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

ایشین یوتھ گیمز والی بال
ایشین یوتھ گیمز والی بال

پاکستان نے بحرین میں ہونے والے ایشین یوتھ گیمز والی بال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین یوتھ گیمز والی بال کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان نے گروپ کے دونوں میچز جیت کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم بحرین کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-3 سے شکست دی، جو کہ ایک اہم کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

پاکستان اور بحرین کے درمیان یہ مقابلہ ایک گھنٹہ 19 منٹ تک جاری رہا۔ قومی ٹیم نے سیٹس 18-25، 24-26 اور 23-25 کے اسکور سے جیتے، جس سے کھلاڑیوں کی بہترین ٹیم ورک اور مہارت کا پتہ چلتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نژاد باکسر جہانزیب رضوان نے امریکی حریف کو ناک آؤٹ کر دیا

اس سے پہلے پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں منگولیا کو بھی شکست دی تھی، یوں گروپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

اب پاکستان نے ایشین یوتھ گیمز والی بال ٹورنامنٹ  کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، تاہم اس سے قبل وہ ٹاپ 8 کلاسیفیکشن راؤنڈ کھیلے گا جس کے بعد کوارٹر فائنل کی سیڈنگ اور حریف کا تعین کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION