09:20 , 16 جولائی 2025
Watch Live

پاکستان اور چین کا میڈیا تعاون، سمعی و بصری معاہدے پر دستخط

پاکستان اور چین

پاکستان اور چین نے سمعی و بصری اور نشریاتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان میڈیا میں مہارتوں کا تبادلہ اور ثقافتی اشتراک کو فروغ دینا ہے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان نے کی، جبکہ چین کی جانب سے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن (NRTA) کے پارٹی گروپ کے رکن اور وائس منسٹر ڈونگ شن نے دستخط کیے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق، اس معاہدے سے دونوں ممالک کو مشترکہ میڈیا منصوبے شروع کرنے، تجربات اور مواد کے تبادلے کے مواقع ملیں گے، جبکہ نشریاتی تربیت، تکنیکی معاونت اور مشترکہ پروڈکشن کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

یہ اقدام دونوں اقوام کے عوام کو ایک دوسرے کی ثقافت، روایات اور ترقیاتی پیش رفت سے آگاہ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور چین صرف اقتصادی و تجارتی نہیں، بلکہ ثقافتی اور سافٹ امیج کے میدان میں بھی قریبی شراکت داری کی جانب گامزن ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION